50 ہزار سے زائد خریداری پر آج سے شناختی کارڈ لازم، مہلت ختم

ID Card

ID Card

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج (یکم فروری) سے لازم ہوگئی،قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے ،اب قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔

مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کانے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی شرط چھوٹے تاجروں کا مسئلہ نہیں لہذا آج سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی فراہمی کے قانون پر عملدرآمد پر چھوٹے تاجروں کو کوئی اعتراض نہیں، انجمن تاجران اس کی حمایت کرتی ہے۔

ایف بی آر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کے تحت چھوٹے تاجروں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں،ملک بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں،ایف بی آراور تاجر مل کر ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروںکی رجسٹریشن کریں گے۔

تاجروں کیلیے ڈائریکٹور یٹ جنرل ریٹیل بھی قائم کیا جاچکا ہے،حکومت اور تاجروں کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت دس کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی جا چکی ہے جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کی جا چکی ہے۔