پیرمحل کی خبریں 12.03.2013

حکومت پنجاب کی طرف سے بے گھر افراد میں حقوق ملکیت کے سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب بی پلاٹ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چوہدری اسد الرحمن سابق
پیرمحل( میاں اسد حفیظ )چوہدری اسد الرحمن نے کہاکہ اگر حلقے کے عوام نے منتخب کیا تو انشااللہ تحصیل پیرمحل کو پنجاب کی مثالی تحصیل بنا دوں گا، ، میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے،ہم نے جو بھی وعدہ کیا اس پورا کیا ،انشاء اللہ خدمت کا سفر جاری رہے گا، میںنواز شریف کا سپاہی ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دی ہے۔ ن لیگ نے 5سالوں میں انقلابی اقدامات کرکے صوبہ میں عوامی مسائل کا ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے پانچ سال تک بہترین اندازمیں عوام کی خدمت کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام ہماری جماعت کے ساتھ ہیں ، وزیر اعلی نے پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھ کر پسماندگی کا خا تمہ کر دیا اس مو قعہ ان کے ہمراہ سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالدسردار، سابق ناظم سٹیھ نعیم اختر، مسلم لیگ (ن) کے صدرحکیم محمد رفیق ارشد ،جنرل سکر ٹری اسرار احمد پھلو ری ، یو تھ ونگ کے ضلعی سنیئر نا ئب صدر میا ں اسد حفیظ ، مشتا ق احمد سعید ی موجود تھے۔

حکومت پنجاب کی طرف سے ہونہار طلبہ کو سولر انرجی لیمپ کی تقسیم کی تقریب گورنمنٹ فرید بخش سائنس ڈگری کالج 333گ ب فریدآباد میں منعقد ہوئی
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ )حکومت پنجاب کی طرف سے ہونہار طلبہ کو سولر انرجی لیمپ کی تقسیم کی تقریب گورنمنٹ فرید بخش سائنس ڈگری کالج 333گ ب فریدآباد میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میا ں محمد رفیق تھے ۔رکن صوبائی اسمبلی نے ہو نہا ر طالب علموں میں16سو لر پینل تقسیم کئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی میا ں محمد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینل سسٹم کی بدولت طلباء کو لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کرنے میں مدد گارہونگے انہوں نے کہاکہ لیپ ٹاپ اور سولر انرجی لیمپوں کی تقسیم حکومت پنجاب کا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ حکومت ماڈرن ٹیکنالوجی کوو متعارف کرانا چاہتی ہے اور وزیر اعلی پنجاب اس سلسلہ میں سنجیدگی سے کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ملکی ترقی اور ایک اچھے معاشرے کے لئے تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کالج ھذا کی اساتذہ نے سولر لیمپ حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک باد دی۔اس تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کی لاپرواہی اور غفلت سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں
پیرمحل( میاں اسد حفیظ )ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کی لاپرواہی اور غفلت سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیںجن سے مچھر اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ،محلہ کچی کوٹھی، مسجد بلاک ، کالونی روڈ، غوثیہ آباد ، کوثر آباد کی نالیاں کوڑا کرکٹ سے بھری پڑی ہیں کوئی پرسان حال نہیںعوامی حلقوں نے اسٹنٹ کمشنرتحصیل پیرمحل سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو شہر کی صفائی کا پابند کیاجائے۔