قطر، اردن، کویت اور تیونس میں کرونا کے نئے کیسز کا اندراج

Krona in Tunisia

Krona in Tunisia

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) عرب ممالک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ کل منگل کے روز خلیجی ریاستوں قطر اور کویت جب کہ مشرق وسطیٰ میں اردن اور افریقی ملک تیونس میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔

قطر ٹی وی نے سپریم کمیٹی برائے کرائسس مینیجمنٹ کے حوالے سےمنگل کو ٹویٹر پرجاری ایک خبر میں بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے 25 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔

اردن کی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر صحت سعد جابر نے بتایا کہ منگل کے روز کرونا وائرس کے 26 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

کویت کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کویت میں کرونا کے 9 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد 39 ہے۔

تیونس کی وزارت صحت نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کرونا کے 25 نئے کیسز کے اندراج کی تصدیق کی اور بتایا کہ تیونس میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 114 ہوگئی ہے جب کہ عراق میں کرونا متاثرین کی تعداد 316 تک پہنچ گئی ہے۔

سلطنت عمان میں وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کرونا وائرس (کوویڈ 19) کے 18 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔ بحرین میں 13 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 177 ہوگئی ہے۔