قائد تحریک الطاف حسین جاگیرداروں کی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ کرکے غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں

ملتان 8 مئی متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما رائو محمد خالد نے ملتان شہر میں حلقہ این اے 151 کے امیدوار آصف جاہ کے چونگی نمبر 6 پر الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین جاگیرداروں کی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ کرکے غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم عوامی سیلاب ہے جو فرسودہ جاگیردارانہ نظام کو بہا کر لے جائے گا۔ این اے 151کے امیدوار آصف جاہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اپنے کارکنوں کو ٹکٹ دیتے ہیں اور عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے امیدوار رانا محمد عارف اور ریاض حسن دھرالہ نے کہا کہ مسائل زدہ لوگوں کو اپنے اندر سے قیادت نکالنا ہوگی۔ اس موقع پر این اے 148 کے امیدوار رائے طارق پچار، صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری عبدالحمید بھی موجود تھے۔