قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو گڑھی خدابخش کی قبر سے عوام کے دلوں میں ہمیشہ راج کرتے رہیں گے۔مرزا مقبول احمد

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرز مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو گڑھی خدا بخش کی قبر سے عوام کے دلوں میں ہمیشہ راج کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ 4اپریل کا دن تاریخ کا سیاہ دن ہے جس دن ایک آمر نے عوام کے ہر دلعزیز قائد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو عوام سے چھین لیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد عوام کی 35ویں برسی کی تقریبات گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے انتظامات کے حوالے سے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کورنگی کا قافلہ مرزا مقبول احمد کی قیادت میں آج مورخہ 3اپریل 2014ء کو برسی میں شرکت کی لئے لاڑکانہ روانہ ہوگا۔