کوئٹہ: مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو کے اسکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آگئی

Quetta Scandal

Quetta Scandal

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوبنا کر بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آ گئی۔

کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کا نازیبا ویڈیو اور ان کے ذریعے بلیک میلنگ کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جب کہ اس کیس میں ایک اور لڑکی سامنے آئی ہے جس نے گرفتار ملزمان سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس کے مطابق کیس میں ملوث دو ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور دونوں 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو خط لکھ دیا ہے۔