کوئٹہ: رحمانیہ مسجد میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص‌ جاں‌بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں‌ لے لیا.

کوئٹہ ایک مرتبہ پھر لہو لہو، پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ نامعلوم دہشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر چھپایا ہوا تھا، رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔