کوئٹہ : سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ گاہی خان چو ک کا رہائشی عبدالسلام اپنی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اس کی دکان کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

اس کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خا نہ میں رکھوا دیا گیا ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔