کوئٹہ آج پھر دھماکے سے گونج اٹھا، 13 افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹان میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دنیا نیوز کے مطابق دھماکا انتہائی زور دار تھا اور آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو قبضے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکے ہوئے تھے جن میں 5 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے تھے۔