کوئٹہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق، ضلع کیچ سے لاش برآمد

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاون میں ٹریکٹر کی ٹکر نے 13 سالہ بچے کی جان لے لی۔ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

لیویز نے لاش شناخت کیلئے سول اسپتال تربت منتقل کر دی گئی۔ دوسرے واقعے میں کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاون میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش طبی معائنے کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی۔