کوئٹہ : زیرتعمیر مکان کی چھت سے گرکر مزدور جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ پر زیرتعمیر مکان کی چھت سے گرکر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بلال احمد نامی مزدور کانسی روڈ کے ایک مکان کی بالائی چھت پر کام کررہا تھا۔

توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے چھت سے گرکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جس کی میت سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔