کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح تقریباً سات بجے شہر کے وسطی علاقے جناح روڈ پر پیش آیا۔

جہاں منان چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید کاروائی علاقہ پولیس کر رہی ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں کیچی بیگ کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کردیا۔ وجہ گھریلو تنازع بتائی جارہی ہے۔