رفیق تارڑ کی جانب سے منتخب صدر ڈکلیئر کرنے کیلئے رٹ پٹیشن پر سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر رفیق تارڑ کی جانب سے منتخب صدر ڈکلیئر کرنے کیلئے رٹ پٹیشن پر سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود جواب داخل نہیں کروایا۔

ایک اور موقع دیتے ہوئے دو ہفتوں کی مہلت دائر پٹیشن میں کہا گیا کہ 12 اکتوبر 1999 ء کو ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں انہیں یعنی رفیق تارڑ کو منتخب صدر کو ایوان صدر سے زبردستی نکال دیا گیا تھا اور پھر غیر قانونی طور پر بر طرف کر دیا گیا۔

عدالت اس برطرفی کا نوٹس لے کر برترفی کو غیر قانونی قرار دے کر بحیثیت صدر بحال کرے۔