بارش کے بعد ملک کے بہت سے علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Raain

Raain

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ روز کی بارش کے بعد ملک کے بہت سے علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی کا زور کم ہو گیا ہے ،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت کشمیر کے کچھ علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

درجہ حرارت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ملکہ کوہسار مری گہرے بادلوں میں گھرا ہوئی ہے۔ جو کسی بھی وقت برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں آج کہیں کہیں آندھی، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔