راج کمار راؤ کس بھارتی اداکارہ سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

Raj Kumar Rao

Raj Kumar Rao

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

اداکارہ کترینہ کیف، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بعد اب اداکار راج کمار راؤ کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق راج کمار راؤ بھارتی اداکارہ ‘پترالیکھا’ کے ساتھ شادی کرنے جا رہے ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے ان کی قریبی دوست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق شوبز سے منسلک شخصیات کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ راج کمار راؤ نے اداکاری کا آغاز 2010 سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جب کہ پترالیکھا نے 2014 میں فلم سٹی لائٹس سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ساتھ راج کمار راؤ مرکزی کردار میں دکھائی دیے تھے۔