راجہ شیر افگن خان کے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونا بھمبرکیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجہ شیر افگن خان کے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونا بھمبرکیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے بھمبر کی سرزمین بڑی زرخیز ہے اس دھرتی نے بڑے بڑے نامور شخصیا ت کو جنم دیا ہے ان خیالات کااظہار صدرریاست کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری راجہ طاہر عاشق ،راجہ فہیم اختر آف بڑھنگ ،صدرصرافہ یونین بھمبرراجہ شوکت علی مغلورہ۔

سیاسی و سماجی راہنما راجہ عطاء المنعم ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل نے راجہ شیر افگن خان کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونے پرمبارکبادی پیغام میں کیا انہوں نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ میجر جنرل شیر افگن خان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنائے اوع اپنے علاقے کی عزت وقار میں اضافہ کا باعث بنیں۔