راجن پور میں مسافر بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی

Bus Accident

Bus Accident

راجن پور (جیوڈیسک) انڈس ہائی وے پر شمس آباد کے قریب کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی سے سوات جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شمس آباد کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر روجھان کے اسپتال میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔