لاہور ہائیکورٹ میں مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے کی درخواست خارج

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالت کا کہنا ہے جب مارکیٹیں رات ایک بجے ہونگی تو پھر شہریوں کو بجلی کیسے ملے گی ؟ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے انجمن تاجران مال روڈ کے سیکرٹری جنرل نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار پہلے ہی تباہ ہوچکا ہے۔

حکومت تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرانا چاہتی ہے، لہذا عدالت کے مجوزہ فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ پالیسی معاملہ ہے ، اس میں مداخلت نہیں کرسکتے ، جب مارکیٹیں رات ایک بجے بند ہوں گی تو شہریوں کو بجلی کہاں سے ملے گی ؟ حالانکہ پوری دنیا میں مارکیٹیں شام کو بند ہو جاتی ہیں۔