راجن پور: ٹرک اور کوچ میں تصادم، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

Rajanpur

Rajanpur

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں ٹرک اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر افضل آباد کے قریب پیش آیا۔

ڈی جی خان جانیوالی کوچ اور ٹرک میں ہونیوالے تصادم میں دو مسافر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا