سوات کے قدرتی مناظر ہی نہیں وہاں کا مالٹا بھی اپنی مثال آپ ہے

Orange

Orange

سوات (جیوڈیسک) سوات کی سحر انگیز وادی جہاں سیر و سیاحت کیلیے پوری دنیا میں مشہور ہے وہاں اس کے رس بھر ے خوش ذائقہ مالٹے بھی اپنے مثال آپ ہیں۔ وادی سوات دریاوٴں، آبشاروں اور خوبصورت وادیوں پر ہی مشتمل نہیں بلکہ باغات بھی اس کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ یہاں پیدا ہونے والے ڈرائی فروٹ کے ساتھ ساتھ سیب، آڑو اور مالٹے بھی انتہائی ذائقے دار ہوتے ہیں۔

آج کل سوات کے باغوں میں مالٹوں کی بہار ہے، درختوں کے ساتھ جھومتے مالٹے انتہائی دلفریب منظر پیش کرتے ہیں، آج کل یہاں رس بھرے مالٹوں کی فصل تیار ہے جو مارکیٹوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔

یہ صحت بخش پھل دسمبر سے فروری تک مارکیٹ میں رہتا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم توجہ سے اس فصل میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ یہاں پیدا ہو نے والا مالٹا نسبتا مہنگا ہونے کے باوجود بھی مقامی لوگ اور سیاح شوق سے خریدتے اور کھاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہیں کہ مالٹے کے پیدوار میں کمی کی بڑی وجہ نئے درختوں کا نہ لگانا بھی ہے۔ آڑو اور سیب کے پھلوں کے کاشت سے کسانوں کو مالٹے کے مقابلے میں زیادہ منافع ملتا ہے جبکہ مالٹے کی تیاری پر خرچہ بھی زیادہ آتا ہے۔