رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی

Alia Bhatt and Ranbir Kapoor

Alia Bhatt and Ranbir Kapoor

نئی دلی (اصل میڈیا ڈیسک) مشہور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بالی وڈ میں ان دنوں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد رنبیر اور عالیہ کی شادی کے چرچے ہیں، چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کررہے ہیں تاہم دونوں سے جڑے قریبی ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہو گی۔

بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال فروری یا مئی میں متوقع ہے، شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے جب کہ رنویر اور عالیہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہونی چاہیے اور اسی وجہ سے دونوں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔