رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز سمیت نو ملزم گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز سمیت نو ملزموں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ پٹیل پارہ میں رینجرز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی اور گھر گھر تلاشی کے دوران دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز سمیت نو ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر ملزم عاصم مرزا اور تاری ڈان قتل کی پچاس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ رینجرز آپریشن کے باعث بزنس ریکارڈر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے باعث گرومندر اور لسبیلہ چورنگی پر ٹریفک جام ہو گیا۔