رینجرز آپریشن میں کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 14 افراد گرفتار

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے ارکان سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں جن میں پختون آباد، مچھر کالونی، شانتی نگر اور دیگر شامل ہیں میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے 9 ہتھیار بھی برآمد ہو ئے۔