راولپنڈی:50 من مضر صحت گوشت برآمد، 6 افراد گرفتار

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے سے 50 من مضر صحت گوشت برآمد کر کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گوشت جھنگ کے علاقے سے لایا گیا تھا۔

جسے بیچنے سے پہلے ہی پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تلف کر دیا۔ پولیس کے مطابق جھنگ کے جن علاقوں سے گوشت بھیجا گیا ہے ان افراد کی گرفتاری کے لئے ٹیم روانہ کی جائے گی۔