علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے علاقائی ترقی اور عوام کو علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں صفائی وستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتری بنا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کو حل کیا جائے مختلف علاقوں میں سیوریج کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سروے کا موثر نظام قائم کرکے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا مثالی سسٹم کو اولین ترجیح دی جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون کے ذریعے نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کو مزید موثر بنا ئیں صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات برداشت نہیں کیا جائے گا فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی اشتراک سے ضلع کورنگی کے تمام زونز میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کو حل کیا جائے۔