علاقائی امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے: پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت جانتا ہے کسی کو طاقت کے زور سے دبایا نہیں جا سکتا۔ مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ علاقائی امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مذاکراتی عمل کیلئے گرین سگنل ہو تو پاکستان وہاں نئی حکومت کے قیام سے قبل بھی پیشرفت کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمہ اور جنگ بندی کیلئے ڈی جی ایم اوز کا مذاکراتی عمل ان وسیع تر مذاکرات میں معاونت کا باعث بنے گا جس کا پاکستان خواہاں ہے۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت اور دیگر معاملات کے ساتھ کشمیر اور پانی کا مسئلہ بھی بات چیت میں شامل ہوگا۔