متحدہ کی درخواست پر سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن منظور کر لی گئی اور بالآخر قائم مقام اسپیکر شہلا رضا نے آج سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیاہے۔ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اسپیکر آفس میں ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

جسے اسپیکر آغا سراج درانی نے 30 اگست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھاکہ ایم کیو ایم کے جن ارکان نے اجلاس کے بلانے کی درخواست دی ہے ان کے دستخط اسمبلی ریکارڈ سے مختلف ہیں۔ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے دوبارہ اجلاس بلانے کی درخواست جمع کرائی۔ جس پر قائم مقام اسپیکر شہلا رضا نے آج سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔