وفاقی محتسب کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھا دیا گیا

 Federal Ombudsman

Federal Ombudsman

پشاور (جیوڈیسک) وفاقی محتسب کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھادیا گیا، قیام پاکستان کے بعد پہلی بار فاٹا کو ملک کے کسی اعلی عدالت کے ماتحت کیا گیا ہے، جو قبائلی عوام کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ وزیر اعظم کی سفارش پر حال ہی میں سبکدوش ہونے والے صدر آصف علی زرداری نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کو وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں لانے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی محتسب کا دائرہ سماعت فاٹا تک بڑھانے کا باقاعدہ اعلامیہ سیفران ڈویژن نے جاری کیا۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار کسی اعلی عدالت کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا گیا ہے۔ 1983 میں قائم ہونے والے وفاقی محتسب کا دائرہ سماعت تیس سال بعد فاٹا تک بڑھایا گیا ہے۔

اس اقدام کے نتیجے میں اب قبائلی عوام فاٹا سیکرٹریٹ اور ماتحت اداروں کے خلاف وفاقی محتسب سے رجوع کر سکتے ہیں۔