دریائے سندھ میں طغیانی، لاڑکانہ کے نواح میں متعدد دیہات ڈوب گئے

River

River

سندھ (جیوڈیسک) سندھ نے لاڑکانہ کے نواح میں متعدد دیہات ڈبو دیئے، کچے کا وسیع علاقہ بدستور زیر آب ہے، اوچ شریف میں دریائے چناب میں طغیانی کے باعث دو بند ٹوٹ گئے، پانی درجنوں دیہات میں داخل ہو گیا۔ دریائے سندھ میں سیلاب سے لاڑکانہ کا آگانی کے مقام پر قائم حفاظتی بند سے اس وقت ساڑھے چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

بند پر شدید دبا بڑھنے سے کچے کے ایک سو ستر سے زائد گاں پانی کی لپیٹ میں آ گئے، علاقہ مکینوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے بختیاری بند ٹوٹ گیا۔ بند ٹوٹنے سے بے قابو پانی تیس سے زائد دیہات میں داخل ہو گیا۔

پانی سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی شدید متاثر ہوئیں، اوچ شریف میں کچی لعل بند ٹوٹنے سے دس دیہات ڈوب گئے۔ خان پور ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں آئندہ دو روز کے دوران اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔