سڑک کے حادثات میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہونے سمیت پانچ افراد زخمی ایک کی حالت نازک

پیرمحل : سڑک کے حادثات میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہونے سمیت پانچ افراد زخمی ایک کی حالت نازک تفصیل کے مطابق چک نمبر752گ ب میں موٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجہ میں محمد رمضان ولد تاج علی اور محمد حنیف ولد خدابخش شدید زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی۔

محمد رمضان ہلاک ہوگیا جبکہ تاج علی کی حالت نازک بیان کی گئی ہے سڑک کے دوسرے واقعات میں چک نمبر681/22 گ ب کی رہائشی صدف انور دخترمحمد انور ، طاہر ہ پروین زوجہ محمد انور ،مقبول احمد ولد فقیر محمد ، کوثرپروین زوجہ مقبول احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی۔