حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

Dr Waseem Akhtar

Dr Waseem Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کی بدولت عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، مہنگائی کے باعث قربانی جیسااہم فریضہ بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے، منڈیوں میں جانور تو ہیں مگر خریدار نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کو جب بھی کوئی مشکل وقت پیش آیا جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

جماعت اسلامی کا شفاف اور بے داغ ماضی ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے ہمیشہ قوم کی امانت کو مصیبت زدہ بہن بھائیوں تک پہنچانا اولین ذمہ داری کے طور پر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام دل کھول کربے سہارا، غریب، مسکین، سیلاب زدگان اور آوران میں آوالے زلزلے کے متاثرین کی مدد کریں تاکہ امداد ی کاروائیوں میں کسی قسم کا تعطل نہ آسکے۔