روس اور چین کے مابین مضبوط تعلقات عالمی امن کی ضمانت ہے۔ چینی صدر

Chinese President

Chinese President

ماسکو(جیوڈیسک)چین کے نئے رہنما ژی جن پنگ نے روس اور چین کے مابین مضبوط تعلقات کو عالمی امن کی ضمانت کے طور پر سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے موقع پر ماسکو میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں جن کے اقتباسات کا روسی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان اعلی سطح پر مضبوط تعلقات نہ صرف ہمارے مشترکہ مفادات کے لئے اہم ہیں بلکہ بین الاقوامی سٹرٹیجک توازن اور امن کے لئے بھی انتہائی اہمیت اور قابل اعتماد ضمانت کی حامل ہیں۔ ژی نے کہاچین اور روس کے مابین تعلقات دنیا کے انتہائی اہم باہمی تعلقات میں سے ہیں۔

ہمارے تعلقات عظیم طاقتوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں سب سے بہترین تعلقات ہیں۔ سرد جنگ کے دور میں ایک دوسرے کے حریف ماسکو اور بیجنگ نے امریکہ کی عالمی برتری کو متوازن رکھنے کے لئے حالیہ برسوں کے دوران آپس کے تعاون کو فروغ دیا ہے۔