روس میں کورونا کیسوں کی تعداد دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے

 Dmitry Peskov

Dmitry Peskov

ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) روس کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روس صدارتی پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں ملک میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

روس میں کورونا وباء کی چوتھی لہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہے کہ بعض حلقے چوتھی لہر شروع ہونے کی بات کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ بعض علاقوں میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی انتظامیہ اپنے علاقے کی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے

روس کے کورونا کنٹرول و حفاظتی اقدامات مرکز سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 852 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں اور یہ تعداد وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی بلند ترین یومیہ تعداد ہے۔

واضح رہے کہ روس میں وائرس کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 531 تک پہنچ گئی ہے ۔ حالیہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 559 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کی کُل تعداد 74 لاکھ 64 ہزار 708 ہو گئی ہے۔