روس دفاع کی مضبوطی کے لئے شام کو ٹیکنالوجی نہ دے،اسرائیل

Israel

Israel

اسرائیل(جیوڈیسک)نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شام کو کسی صورت دفاع کے لئے جدید فضائی سازوسامان نہ دے۔اسرائیل نے کہا ہے کہ شام پہلے ہی نو سو ملین ڈالر زمین سے فضا میں مار کرنے والے لمبی دوری تک کے میزائل پر خرچ کر چکا ہے۔

جس پر اسرائیل، امریکہ سمیت اقوام متحدہ کو شدید تشویش ہے۔ جبکہ بین الاقوامی برادری کے اعتراضات پر اب تک دمشق اور ماسکو نے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

روس دفاعی نظام کی مضبوطی کے لئے شام کو جدید میزائل ٹیکنالوجی اور میزائل حملے کو ناکام بنانے کے لئے فضا میں تباہ کردینے جیسی جدید ٹیکنالوجی دینا چاہتا ہے۔ جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام کو جنگ سے باز رکھنے کے لئے امریکہ اور روس میں اعلی سطح کے مذاکرات اس ماہ کئے جائیں گے۔