روس میں برفباری کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Russia Snow

Russia Snow

روس(جیوڈیسک)روس میں مارچ کے مہینے میں برفباری کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ سڑکوں پر برف کی وجہ سے لوگوں کو ڈرائیورنگ میں مشکلات پیش آرہی ہے، امدادی ٹیمیں برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ شدید برفباری کے باعث اندرون و بیرون ملک کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف فرانس کے مختلف شہروں میں برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ خوشبووں کے شہر پیرس میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کا مزا لینے کے لئے لوگ ایفل ٹاور پہنچ گئے اور خوب موج مستیاں کیں۔