ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن، چار منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

مصطفی آباد : ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن، چار منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کی سربراہی میں ارشد خاں سب انسپکٹر، محمد ارشد اے ایس آئی، محمد اصغر اے ایس آئی نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر شہباز عرف کمانڈو، علی رضا عرف لالو، فدا حسین و قاسم علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس بر آمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

جبکہ منشیات فروشوں گرفتاری کیلئے مختلف مقامات چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے کہا کہ ڈی پی او قصور محمد سلیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن جاری رہے گا۔