لاہور: 5 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں 5 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بیر والہ کی رہائشی نرگس کھیتوں میں کام کرنے والے اپنے خاوند اور داماد کے لئے کھانا لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم وقاص، وقار، افضال، امین اور طالب نے گھیر لیا اور اسلحہ کے زور پر نرگس بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شور مچانے پر اہل علاقہ پہنچے تو ملزمان اسلحہ لہراتے ہو ئے فرار ہو گئے۔

پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب مقدمہ میں نامزد ملزم 70 سالہ طالب حسین کا کہنا ہے کہ سب جھو ٹ ہے ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ہم ہر جگہ اپنی صفائی دینے کیلئے تیار ہیں۔