سرگودھا: پہاڑی تودہ گرنے سے 40 مزدور دب گئے، ایک جاں بحق

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 40 مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک مزدور جاں بحق جبکہ 6 مزدوروں کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔

سرگودھا کے نواحی علاقے 123 جنوبی میں سٹون کرشر مارکیٹ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 40 مزدور دب گئے، ریسکیو زرائع کے مطابق تودے تلے دب جانے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جبکہ 6 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

دیگر مزدوروں کو بحفاظت نکالے جانے کے لیے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تودہ گرنے سے 10 لوڈنگ ٹرالیاں بھی دب گئیں۔