طالبان اور حکومتی کمیٹی کے آج کے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے

Taliban, Government Committee

Taliban, Government Committee

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کی جانب سے ایف سی کے 23 اہلکاروں کے قتل کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی مشاورت کر رہی ہے

باہمی مشاورت کے بعد میڈیا کو بیان جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کا قتل ایک خطرناک موڑ ہے، طالبان کمیٹی سے ایف سی اہل کاروں کے قتل وضاحت طلب کی جائیگی۔

تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنما عمر خراسانی نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھیوں کو قتل کررہی ہے اس کا انتقام لیتے ہوئے 23 ایف سی اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا ہے۔