سرگودھا پولیس نے مشکوک کار سے خطرناک اسلحہ بر آمد کر لیا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا(جیوڈیسک)سرگودھاپولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران مشکوک کار سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ پکڑ لیاپنجاب پولیس کی ترجمان نبیلہ غضنفر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے طابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں7کلاشنکوفیں،7عدد12 بور گنیں،43پستول اور 6 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ اسلحہ ڈیرہ غازی خان لے جایا جا رہا تھا،آئی جی پنجاب نے اسلحہ پکڑے جانے پر آر پی او اور ڈی پی او سرگودھا کو شاباش دی ہے۔