سرگودھا : تاوان کیلئے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

Sargodha

Sargodha

سرگودھا(جیوڈیسک)سرگودھا میں 5 سالہ بچے کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس کے مطابق 2 روز قبل اولڈ سول لائن کے علاقے سے 5 سالہ بچے عبدالرحمن کو اغوا کرکے اس کے اہل خانہ سے10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس نے مجاہد کالونی میں کارروائی کرکے مغو ی عبدالرحمن کو بازیاب کروالیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق بچے کے والد اور اغوا کاروں کے درمیان کاروبار میں تنازع چل رہا تھا جس پر ملزمان نے بچے کو اغوا کیا۔