سعودی عرب میں کرونا کے 15 نئے کیسز سامنے آ گئے

Corona Virus

Corona Virus

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں کرونا کے مزید 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسپین سے آنے والی ایک خاتون کرونا وائرس کا شکار ہوئی ہے۔ اسے الظہران میں ایک طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل القطیف میں ایک خاتون سعودی شہری کرونا کا شکار ہوئی ہیں۔

مراکش سے واپس آنے والے دو سعودی شہریوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہیں جازان کےایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ برطانیہ، فرانس ، سوئٹزرلینڈ اور اردن سے آنے والے چار شہریوں کو الریاض کے ایک اسپتال میں قائم قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں نئے کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں سوئٹزرلینڈ، امریکا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے تین شہری شامل ہیں جنہیں جدہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ایک افغان شہری جو افغانستان سے واپس آیا کرونا سے متاثر ہے۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 133 ہو گئی ہے۔