سعودی عرب اور برطانیہ کا کرونا وباء کے خلاف مشترکہ کوششوں کا عزم

Prince Mohammed bin Salman

Prince Mohammed bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب اور برطانیہ نے ‘کرونا وائرس’ کے پھیلائو اور اس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

شام برطانوی وزیر اعظم بور جانسن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کرونا کی وباء کا موضوع چھایا رہا۔ سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم نے کرونا کے خلاف مل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

ٹیلیفون پربات چیت میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کرونا سے نمنٹے کے لیے باہمی تعاون کو مربوط کرنے اور انسداد کرونا کے لیے عالمی سطح پر مل کر مساعی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ‘جی 20’ممالک کے ساتھ مل کر کرونا کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ رواں سال سعودی عرب ‘گروپ 20’ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

اس موقعے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5800 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 56 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا کے18 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد مملکت میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔