سعودی وزیر خارجہ کی اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

Meeting

Meeting

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کل اتوار کو ریاض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں جمہوریہ عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور عراق کے باہمی تعلقات کے پہلوؤں اور دونوں ممالک اور عوام کے مفادات کو پورا کرنے کے لیے ان کی حمایت اورتعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے موقعے پر وزارت خارجہ کے سیاسی اور اقتصادی امور کے انڈر سیکرٹری سفیر عید بن محمد الثقفی نے بھی شرکت کی۔