ترکی میں مسافر بس حادثے کا شکار، 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی

Turkey Bus Accident

Turkey Bus Accident

انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 4 نے اسپتال میں دم توڑا۔

مقامی حکام کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث بس ہائی وے کے موڑ پر الٹ گئی جب کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بس نے موڑ کاٹتے ہوئے بریک لگائی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔