سینیٹ انتخابات: آصف زرداری کے ایک تیر سے دو شکار

Asif Zardari

Asif Zardari

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری نے سینیٹ انتخابات میں ایک تیر سے دوشکار کرتے ہوئے حکومت اور پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کر دیا۔

آصف زرداری نے سینیٹ انتخابات میں ایک تیرسے دوشکار کرتے ہوئے حکومت اور پی ڈی ایم کوچاروں شانے چت کردیا جس سے آئندہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل اور پی ٹی آئی کیلئے مشکلات بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔

دوسری طرف سپریم کورٹ کا سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے نہ کرانا،الیکشن کمیشن کا این اے 74 میں مخصوص پولنگ سٹیشنوں کی بجائے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب اورآئندہ سینٹ انتخابات میں جدید مشینری کے استعمال کے اعلان سے تبدیلی کے آثاردکھائی دیتے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کی جیت میں واضح ہو گیا اور اب یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔

پیپلز پارٹی کا اگلا ہدف چیئرمین سینٹ ہوگا،جس کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے اٹھارویں ترمیم کے بعد منتخب حکومتیں عدالتی، الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر ختم ہوئیں۔