سنیئر نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی : ڈسٹرکٹ ملیر کے سنیئر نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ نے دل برداشتہ ہوکر ریفری شپ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔اپنے ایک بیان میں نصیر عمر بلوچ نے کہاکہ میں نے تقریباً 20سال فٹ بال کی خدمت کی لیکن کچھ فٹ بال سے وابستہ کچھ لوگوں کے نامناسب رویہ کی وجہ سے مجھے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

مجھ سے جونیئر ریفریز کو زیادہ اہمیت دی گئی اس لئے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ٹرانسفر لیا لیکن یہاں پر بھی مجھے کوئی اہمیت نہیں دی گئی اس لئے دل برداشتہ ہوکر ریفری شپ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں اور آئندہ سے فٹ بال کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ رہا ہوں۔