بزرگ مسلم لیگی رہنما جنرل عبدالمجید ملک کے جلسے میں سردار گروپ کے ٹائوٹوں نے جھگڑا کرانے کی کوشش کی

چکوال(نمائندہ، این این اے)بزرگ مسلم لیگی رہنما جنرل عبدالمجید ملک کے جلسے میں سردار گروپ کے ٹائوٹوںنے جھگڑا کرانے کی کوشش کی مگر جنرل عبدالمجید ملک کی بہترین حکمت عملی سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔اور مذکورہ افراد کو شرمندگی کا سامناکرنا پڑا۔جنرل عبدالمجید ملک کے خطاب کے دوران سردار گروپ کے ایک اہم ٹائوٹ نے کھڑے ہو کر کہا کہ سردار غلام عباس نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا آزاد گروپ تشکیل دیا ہے۔

کیا آپ میں ایسا کرنے کی جرات ہے کہ اگر ٹکٹ ایاز امیر کو ملتا ہے تو آپ اپنا گروپ تشکیل دیں تو جنرل مجید ملک غصے میں آ گئے اور انہوںنے کہا کہ میں پارٹی میں بغاوت نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی آپ کے عزائم پر کوئی بیان جاری کرنا چاہتا ہوں میری ایک ہی بات ہے اور ایک ہی موقف ہے جو بیان کر چکا ہوں کہ میں مسلم لیگ ن کو نہیں چھوڑوں گا۔بغاوت نہیں کروں گا۔