بزرگ سیاستدان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی میری اصل پارٹی ہے

چکوال(نمائندہ، این این اے)بزرگ سیاستدان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی میری اصل پارٹی ہے اور میںنہ تو تحریک انصاف میں جا رہا ہوں نہ ہی کسی پارٹی سے اتحاد کر رہا ہوں۔مسلم لیگ ن کوہم نے ہی چکوال میں آرگنائز کیا تھا اسلیے اسے چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پارٹی کی ہائی کمان نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے میں کوئی غلط فیصلہ کیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا وہ اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن اور پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جنرل مجید ملک نے کہا کہ ہمارا ضلع چکوال میں بہت بڑا گروپ اور دھڑا موجود ہے لہذا پارٹی کو تمام تر فیصلے سوچ سمجھ کرکرنے ہونگے۔ فیصلے غلط ہونگے تو نتائج بھی غلط نکلیں گے جنرل مجید ملک نے کہا کہ این اے ساٹھ میں پارٹی کا ٹکٹ ہمارا حق ہے اور ہم پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹکٹ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر میجر طاہر اقبال نے بتایا کہ ان کا گروپ تیس سالوں سے عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور اس عرصے میں ہمارا اپنے دوستوں سے رابطہ نہیں ٹوٹا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے بارے میں جو چہ مگوئیاں کیجا رہی ہیں کہ ہم مسلم لیگ ن چھوڑ دینگے یہ پروپیگنڈہ فوری طور پربند کیا جانا چاہئے۔ میجر (ر) طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوںکو ووٹ دیں جو ملک کی تقدیر بدلنے کے اہل ہوں انہوںنے کہا کہ ہم سب نے کند ھے سے کندھا ملا کرچلنا ہے اور ملک کی حفاظت کرنی ہے۔

میجر(ر) طاہر اقبال نے پارٹی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو امیدوار نامزد کریں جو عوام کے چاہنے والے ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروںنے الیکشن جیتنا ہے اجتماع سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عرفان حیدر بھلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے متوالوںکی جماعت ہے اور اراکین اسمبلی متحد ہو جائیں تو کوئی بھی طاقت مسلم لیگ ن کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی انہوںنے کہا کہ مسلم لیگی عہدیداران اوراراکین اسمبلی تمام تر اختلافات مٹا کرمتحد ہوجائیں۔

بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہو جائے تو کوئی بھی شخص اسیکامیاب ہونے سے نہیں روک سکتا۔اور ضلع میں ہی نہیں بلکہ پورے ڈویژن میں مسلم لیگ ن ہی بھاری طریقے سے کامیاب ہوگی۔ تقریب سے الطاف حسین گوندل، نیئر عباس اعوان ایڈووکیٹ، قاضی ظفر اقبال ظفری ،کپتان افضل، محمد افضال شازی، ملک ظفر ڈوہمن نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ معروف قائدین چوہدری خالق منوال،راجہ ناصر جمال چوآسیدن شاہ،راشد منہاس ربال، راجہ غلام عباس، راجہ خضر اقبال ، ملک اظہر جند، شیخ حسنین مہدی، حاجی نذیر سلطان، سردار نجف اور حاجی پرویز کھوتیاں نے بھی شرکت کی۔