سروس ٹریبونل نے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے ڈاکٹرقربان میر کو DGہیلتھ کے عہدے پر بحال کر دیا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سروس ٹریبونل نے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے ڈاکٹرقربان میر کو DGہیلتھ کے عہدے پر بحال کر دیاآزادکشمیر بھرمیں محکمہ صحت عامہ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کیمطابق حکومت آزادکشمیر نے ڈاکٹرقربان میر کو DG ہیلتھ کے عہدے سے ہٹا کر انکی جگہ ڈاکٹر عبدالقدوس کو DGہیلتھ جبکہ قربان میرکو ایگزیکٹو ڈائریکٹر عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد تعینات کر دیا تھا۔

جس کیخلاف ڈاکٹرقربان میر سروس ٹریبونل میں حکومتی نوٹیفکیشن کیخلاف اپیل دائر کی تھی اور سروس ٹریبونل سے استدعاکی کہ ان کو اپنے عہدے سے غلط طور پر ہٹایا گیا ہے۔

جس پر گزشتہ روز سروس ٹریبونل نے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے ڈاکٹرقربان میر کو ان کے اصلی عہدے پر DGہیلتھ آزادکشمیر بحال کر دیا ڈاکٹر قربان میر کے DGہیلتھ بحال ہونے پر آزادکشمیر بھرکے محکمہ صحت کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔